Aik Majlis Ki Teen Talaq Ka Hukum

ایک مجلس کی تین طلاق کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس بارہ میں کہ مسمی واجد حسین عباسی صاحب نے اپنی زوجہ مسماۃ نوشین خالد کو سات طلاقیں دی ہیں انھوں نے دارالقضاء شرعی جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد سے یہ فتویٰ حاصل کر کے رجوع کر لیا ہے۔
فتویٰ کی اصل عبارت یہ ہے:
شریعت اسلامیہ میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک رجعی طلاق شمار کیا جاتا ہے۔ صحیح مسلم کتاب باب الطلاق، صحابی رسول رکانہ بن عبدیزید نے اپنی بیوی کو ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دیں تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ ایک طلاق ہوئی ہے چاہو تو رجوع کر لو پھر صحابی نے رجوع کر لیا۔ (فتح الباری شرح صحیح البخاری،ج۹،ص۴۵۰) …………………………………………………………………………مفتی ابو الحسن جواد عبدالباسط، دارالقضاء و الافتاء اسلام آباد
اس فتویٰ کی حقیقت کیا ہے؟ حدیث رکانہ کی ضرور وضاحت کریں۔ اگر حضرت عبداﷲ بن عباس کے ذاتی فتاویٰ ہوں کہ تین طلاق ایک مجلس میں اکٹھی دیں تو تین ہی واقع ہوتی ہیں وہ ضرور لکھیں کہ عباسی خاندان سے سائل کا تعلق ہے۔

Iqamat Mein Hayya Alas Salah Per Kharay Hona

اقامت میں حی علی الصلٰوۃ پر کھڑے ہونا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ کچھ سُنّی حضرات اس پر اصرار کرتے ہیں کہ جب اقامت (تکبیر) شروع ہو تو کوئی شخص کھڑا نہ رہے، بیٹھ جانا ضروری ہے بلکہ جو اُس وقت پہنچے وہ بھی آ کر بیٹھ جائے جب تک تکبیر کہنے والا حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر نہ پہنچ جائے شریعت میں سنت صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کیا ہے وضاحت فرمائیں تاکہ سُنّی حضرات گمراہ نہ ہوں۔ نیز جن فقہ کی کتب میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر کھڑے ہونے کا ذکر ہے اُس کا صحیح مطلب کیا ہے؟