Azan Ke Sath Salat O Salam Ka Shari Hukum

اذان کے ساتھ (مروجہ) صلوٰۃ و سلام کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حضرت نبی علیہ الصلوٰۃ و السلام کے مؤذنین میں سے کسی مؤذن نے اذان کے ساتھ آج کل پڑھا جانے والا صلوٰۃ و سلام پڑھا ہے یا نہیں؟

Talaq Ka Ikhtyar Kisi Doosry K Suprid Karny Ka Hukum

طلاق کا اختیار کسی دوسرے کے سپردکرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارہ میں ایک صاحب بہت جذباتی ہیں اور معمولی لڑائی میں بھی اپنے گھر والوں کو ایک طلاق یا تین طلاق دے دے گا اور بعد میں پشیمان ہو گا لہٰذا باہمی مشورہ سے یہ طے پایا ہے کہ وہ اپنا حق طلاق اپنے والد وغیرہ کو سپرد کر دے کہ کہیں وہ طلاق دے گا بھی تو واقع نہ ہو، شرع کے حوالہ سے اس کی وضاحت فرمائیں۔

Insan Roz e Qyamat Apnay Baap K Naam Se Bulaya Jae Ga

انسان روزِ قیامت اپنے باپ کے نام سے بلایا جائے گا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ قیامت کے دن آدمی کو باپ کے نام سے بلایا جائے گا یا والدہ صاحبہ کے نام سے جبکہ مشہور یہی ہے کہ ماں کے نام سے بلایا جائے گا حدیث شریف میں کیا ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

Aurton Ki Jamat e Traweeh, Namaz e Eidain Aur Juma Main Shirkat Ka Shari Hukam

عورتوں کی جماعت تراویح، نمازِ عیدین اور جمعہ میں شرکت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ عورتوں کے لیے نماز عید، جمعہ میں شرکت اور تراویح کی جماعت کرانا یا اس میں شرکت کرنا شریعت اسلامیہ میں کیسا ہے؟

Agr Majlis e Shoora Ki Araa Mein Ikhtilaf Ho Jae To

اگر مجلسِ شوریٰ کی آراء میں اختلاف ہو جائے تو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ خلافت اسلامیہ یا مدارسِ دینیہ، دینی تحریکات کے اندر مجلس شوریٰ کی آراء میں اختلاف کی صورت میں فیصلہ امیر کے حکم کے مطابق ہو گا یا مجلس شوریٰ قلت و کثرت کے اعتبار سے جیسے چاہیں فیصلہ کریں قرآن و سنت اور فقہاء امت کے موقف کی وضاحت کریں۔

Fasiq Shakhs Ki Imamat Ka Shari Hukum

فاسق شخص کی امامت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ ایک مسجد کے امام صاحب جو کہ فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اور غیر عورتوں کی تصاویر بھی اس کی اپنی تصویر کے ساتھ منسلک پائی گئی ہیں، نیز مقتدیوں کو دیگر ایک چوری کے شواہد بھی اس سے متعلق ملے ہیں، اس حالت میں امام صاحب کا مسجد میں امامت کروانا اور مصلیٰ پر جمے رہنا فتنہ و فساد کے پھیلنے کا سخت اندیشہ ہے، اس معاملہ میں انتظامیہ مسجد کو کیا کرنا چاہیے؟

Darhi Katwanay Waly Shakhs Ki Imamat Ka Shari Hukam

ڈاڑھی کٹوانے والے شخص کی امامت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص حافظ قرآن تقریباً عرصہ چھ سال سے قرب رمضان ڈاڑھی کٹوانا چھوڑ دیتاہے۔اور مسجد میں علماء واحباب کے سامنے بھر پور توبہ کا اظہار کرتاہے۔مگر رمضان کے بعد دوبارہ کٹوانے کا عمل شروع کر دیتاہے۔اس سال پھر ایسے ہی توبہ کی اور عہد کیا کہ میں ڈاڑھی نہیں کٹواؤں گا۔مجھے تراویح مسجد میں پڑھانے دی جائے جب کہ ڈاڑھی ابھی تک مٹھی بھر نہیں ہوئی۔قرآن وسنت کی روشنی میں اس کے پیچھے نماز تراویح پڑھنا اور اسے انتظامیہ مسجد کا مصلیٰ پر کھڑا کرنا درست ہے یا نہیں؟

Kapoora Dish Ka Shari Hukum

’’کپورہ ڈش‘‘ کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس بارہ میں کہ فیصل آباد و لاہور کی طرح بڑے شہروں میں بکرے کے عام طور پر ’’کپورے‘‘ ہوٹلوں پر استعمال کیے جا رہے ہیں اسے ’’کپورہ ڈش‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا شرعاً کیا حکم ہے؟

22 Rajab Ke Koondon Ki Haqiqat Kya Hy

۲۲رَجب کے کونڈوں کی حقیقت کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ ۲۲؍رَجب کے کونڈے شریعت میں ثابت ہیں یا نہیں؟ بعض سنی حضرات اس پر عمل کرتے ہیں کیا ان کے لیے ایسا کرنا درست ہے؟ تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔

Halal Janwar Ke Haram Ajza Ka Shari Hukam

حلال جانور کے حرام اجزاء کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ حلال جانور کے کتنے اجزاء حرام ہیں اور بکرے وغیرہ کے کپورے بعض لوگ ناواقفی سے بہت کھاتے ہیں ان کا کھانا حلال ہے یا حرام؟ اور اوجھڑی کا کیا حکم ہے۔

Palaza Mein Masjid Shari Ka Hukum

پلازہ میں وقف مسجد کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ ایسے پلازے اور مارکیٹیں جن کے نیچے کا حصہ ایک منزل یا دو منزل وقف نہیں ہوتا بلکہ اس میں ذاتی رہائش اور دکانیں بنا کر اوپر کی منزل کو چھت سمیت وقف برائے مسجد کر دیا جاتا ہے اور اس کا راستہ و دیگر ضروریات بالکل علیحدہ ہوتی ہیں۔ ایسی جگہوں کو مسجد شرعی کا حکم مل جائے گا یا نہیں؟ اور اس میں مسنون اعتکاف رمضان المبارک کا جائز ہو گا یا نہیں؟ آج کل ہر بڑے شہر میں بڑے بڑے پلازہ اورمارکیٹوں میں متعدد مساجد بن چکی ہیں۔ وضاحت فرما کر عنداﷲ ماجور ہوں کیونکہ بعض حضرات نے ضد کر لی ہے کہ یہ مسجد شرعی نہیں ہے اور مسجد بلال پلازہ کی صورت بھی مذکور تحریر کے مطابق ہے۔

Qabar e Shari Ki Tareef Aur Azab o Sawab Ki Haqiqat

قبرِ شرعی کی تعریف اور عذاب و ثواب کی حقیقت
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ میں کہ اہلسنت و الجماعت کے نزدیک مرنے کے بعد اس مٹی والی عرفی قبر میں عذاب و ثواب صرف جسم کو ہوتا ہے یا صرف روح کو یا دونوں کو، فتویٰ کس بات پر ہے؟ یا عذاب و ثواب ہوتا ہی نہیں؟ مرنے کے بعد اور قبر کی تعریف کیا ہے؟ کچھ لوگ زمینی قبر کو قبر ہی نہیں مانتے۔

Khana Samnay Rakh Kr Fatihah Wagaira Parhnay Ka Shari Hukam

کھانا سامنے رکھ کر فاتحہ وغیرہ پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں سُنّی علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ بعض سنی حنفی حضرات کہتے ہیں کہ کھانا ایصالِ ثواب کا ہو یا نئے گھر کا، نئی دُکان کی برکت کے لیے تقسیم کرنا ہو تو پہلے اپنے سامنے رکھ کر اُس کھانے پر مختلف قرآنی سورتیں و آیات پڑھیں پھر تقسیم کریں یہ ضروری ہے۔ کیا یہ طریقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے خلفاء راشدین یا فقہ حنفی کی کسی معتبر کتاب سے ثابت ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں تاکہ ناواقف سنی حضرات گمراہ نہ ہوں۔

Imam Ke Pechhay Qirat Na Karne K Bara Mein Aakhiri Faisla

نھایۃ الکلام فی ترك القرأۃ خلف الامام
المعروف بہ
’’امام کے پیچھے قرأت (فاتحہ وغیرہ) نہ کرنے کے بارہ میں آخری فیصلہ‘‘
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارہ میں کہ امام کے پیچھے مقتدی کو سورۃ فاتحہ وغیرہ کی قرأت کرنا شرعاً کیسا ہے؟ تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔

Iqamat Mein Tahveel e Wajah Ka Shari Hukam

اقامت میں تحویل وجہ کا شرعی حکم
سوال: اذان میں حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح پر دائیں بائیں چہرہ پھیرنے کا ذکر حدیث شریف میں ہے (آثار السنن، ص۶۸، باب فی تحویل الوجہ یمیناً و شمالاً) مگر اقامت یعنی تکبیر پڑھتے وقت حی علی الصلوٰۃ وغیرہ پر دائیں بائیں چہرہ پھیرنا مسنون ہے یا نہ؟ جبکہ احسن الفتاویٰ ج۲ص۲۹۳ پر مسنون لکھا ہے فتاویٰ شامی کے حوالہ سے اسی طرح فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ج۲ ص۸۹ پر بھی اولیٰ لکھا ہے حقیقت واضح کریں۔

Aqaid e Fasda Rakhnay Walay Ki Pechhay Namaz Parhnay Ka Hukum

عقائدِ فاسدہ کے حامل امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: ایسا شخص جو اﷲ تعالیٰ کی بعض صفات (جو کہ اﷲ کے ساتھ خاص ہیں) کسی نبی یا ولی کے لیے ثابت سمجھتا ہو جیسے انبیاء کرام و اولیاء عظام کو ’’عالم الغیب‘‘ سمجھنا، یا ان کو اﷲ کی طرح ہر جگہ ’’حاضر و ناظر‘‘ (ہر جگہ، ہر وقت موجود اور دیکھنے والا) سمجھنا ایسے شخص کا نماز پڑھانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں۔

Namazi Ke Samnay Gas Ya Bijli Ka Hetar Huna

نمازی کے سامنے گیس یا بجلی کا ہیٹر ہونا
سوال: موسم سرما میں مساجد کے اندر نمازی کے سامنے والی دیوار میں پیوست یا سجدہ کی جگہ فرش پر سوئی گیس یا بجلی کے ہیٹر رکھے ہوتے ہیں، اس صورت میں نماز کی ادائیگی کا کیا حکم ہے، مکروہ ہے یا نہیں؟

Tashuhad Mein Ungli Ka Ishara Karny Ka Hukam

تشہد میں انگلی کا اشارہ کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و محققین کہ نماز کے التحیات میں کلمہ شہادت کی ادائیگی میں شہادت والی انگلی سے اشارہ کرنا مسنون ہے یا نہیں؟ کیونکہ بعض حنفی علماء کرام نے اس کو مکروہ اور حرام تک لکھا ہے جن میں حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اﷲ علیہ کا نام بھی ہے۔ براہ کرام وضاحت فرمائیں۔

Dafan Ke Bad Qabar Per Azan Kehnay Ka Shari Hukam

دفن کے بعد قبر پر اذان کہنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر اذان کہنا قرآن و سنت یا بزرگانِ دین سے صحیح طور پر ثابت ہے یا نہیں؟ اور ایسا کرنے والے کو ثواب ملے گا یا گناہ؟ وضاحت فرمائیں۔

Azan e Magrib Aur Namaz Ke Darmiyan Waqfa Ki Miqdar

اذانِ مغرب اور نماز کے درمیان وقفہ کی مقدار
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ مغرب کی اذان کے بعد نماز میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے اگر فاصلہ ہے تو ازروئے شریعت اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اس بارے میں علماءِ احناف کا مفتیٰ بہٖ قول کیا ہے؟ اور اکابر اہلسنت علماءِ دیوبند کا عمل اس بارے میں کیا ہے؟ یہ بھی بتائیں کہ لوگوں کے انتظار کے لیے اگر ۵؍منٹ کا فاصلہ کر لیا جائے تو از روئے شریعت کیا اس کی اجازت ہے؟
اس بارے میں بازار کی مسجد اور محلے کی مسجد میں فصل کا کیا حکم ہے؟ بہرحال موجودہ حالات میں اذان مغرب اور نماز کے درمیان کتنے منٹ کا وقفہ ہونا چاہیے، تفصیل کے ساتھ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

Hazrat Ali (RA) Ke Madfan Ki Tahqeeq

حضرت علی بن ابی طالب رضی اﷲ عنہ کے مدفن کی تحقیق
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارہ میں کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اﷲ عنہ کی قبر مبارک کہاں ہے؟ اور وہ روایت کہ آپ کے جنازہ ہو جانے کے بعد آپ کی نعش کو ایک اونٹنی پر رکھ دیا گیا وہ نامعلوم کہاں چلی گئی، یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اہلسنت محققین کی تحقیق سے آگاہ کریں۔

Aoujhrhi Khanay Ka Shari Hukam

اوجھڑی کھانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ اوجھڑی کھانا حلال ہے یا نہیں؟ کیونکہ بعض احباب اسے حرام کہتے ہیں۔ وضاحت فرمائیں۔

Fajar Ki Sunnatain Parhnay Ka Shari Hukm

فجر کی سنتیں پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل امور کے بارے میں:
(۱)اگر فجر کی نماز کھڑی ہو جائے تو سنتیں پڑھی جا سکتی ہیں یا نہیں؟
(۲)فجر کی سنتیں فرضوں سے پہلے پڑھنی رہ جائیں تو فرضوں کے فوراً بعد پڑھی جا سکتی ہیں یا طلوع کے بعد پڑھی جائیں؟
(۳)بعض حضرات (یعنی غیرمقلدین) کہتے ہیں کہ اگر سنتیں فرضوں سے پہلے پڑھنی رہ جائیں تو ان کو فرضوں کے فوراً بعد پڑھنا چاہیے اور دلیل میں ترمذی کی یہ روایت پیش کرتے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے: ’’محمد بن ابراہیم اپنے دادا قیس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی کریم نکلے پس نماز قائم کی گئی پس میں نے ان کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی پھر نبی کریم پھرے پس انہوں نے مجھے نماز پڑھتا ہوا پایا انہوں نے کہا اے قیس! رک جاؤ کیا دو نمازیں اکٹھی ہیں میں نے کہا میں نے فجر کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا کوئی حرج نہیں‘‘۔ (ترمذی،ج۱،ص۵۷) اس حدیث کا جواب کیا ہے؟ بینوا و توجروا

Masajid Mein Topian Rakhnay Ka Shari Hukm

مساجد میں ٹوپیاں رکھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں! ’’کہ مساجد میں کھجور کے پتوں یا پلاسٹک یا کپڑے سے بنی ہوئی ٹوپی (ٹوپیاں) رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ نیز کوئی آدمی ٹوپیاں بنوا کر مسجد کو وقف کر دے تو کیا ثواب کی امید رکھ سکتا ہے؟‘‘۔ جواب سے سرفراز فرمائیں۔

Darhi Munday Shakhs Ka Azan Kehna

مُٹھی سے کم ڈاڑھی والے کا اذان و اقامت کہنے کاشرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ اذان و اقامت ڈاڑھی کُترا شخص پڑھے تو شرعاً کیسا ہے؟

Aik Majlis Ki Teen Talaq Ka Hukum

ایک مجلس کی تین طلاق کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس بارہ میں کہ مسمی واجد حسین عباسی صاحب نے اپنی زوجہ مسماۃ نوشین خالد کو سات طلاقیں دی ہیں انھوں نے دارالقضاء شرعی جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد سے یہ فتویٰ حاصل کر کے رجوع کر لیا ہے۔
فتویٰ کی اصل عبارت یہ ہے:
شریعت اسلامیہ میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک رجعی طلاق شمار کیا جاتا ہے۔ صحیح مسلم کتاب باب الطلاق، صحابی رسول رکانہ بن عبدیزید نے اپنی بیوی کو ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دیں تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ ایک طلاق ہوئی ہے چاہو تو رجوع کر لو پھر صحابی نے رجوع کر لیا۔ (فتح الباری شرح صحیح البخاری،ج۹،ص۴۵۰) …………………………………………………………………………مفتی ابو الحسن جواد عبدالباسط، دارالقضاء و الافتاء اسلام آباد
اس فتویٰ کی حقیقت کیا ہے؟ حدیث رکانہ کی ضرور وضاحت کریں۔ اگر حضرت عبداﷲ بن عباس کے ذاتی فتاویٰ ہوں کہ تین طلاق ایک مجلس میں اکٹھی دیں تو تین ہی واقع ہوتی ہیں وہ ضرور لکھیں کہ عباسی خاندان سے سائل کا تعلق ہے۔

Iqamat Mein Hayya Alas Salah Per Kharay Hona

اقامت میں حی علی الصلٰوۃ پر کھڑے ہونا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ کچھ سُنّی حضرات اس پر اصرار کرتے ہیں کہ جب اقامت (تکبیر) شروع ہو تو کوئی شخص کھڑا نہ رہے، بیٹھ جانا ضروری ہے بلکہ جو اُس وقت پہنچے وہ بھی آ کر بیٹھ جائے جب تک تکبیر کہنے والا حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر نہ پہنچ جائے شریعت میں سنت صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کیا ہے وضاحت فرمائیں تاکہ سُنّی حضرات گمراہ نہ ہوں۔ نیز جن فقہ کی کتب میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح پر کھڑے ہونے کا ذکر ہے اُس کا صحیح مطلب کیا ہے؟